دلہن اور شہہ بالے میں ناجائز تعلق، دولہا نے عین ایجاب و قبول کے وقت ایسا کام کردیا کہ بڑا جھٹکا دے دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) پوڈ کاسٹ ’دی اَن فلٹرڈ برائیڈ‘ میں گزشتہ دنوں ایک شادی کی ایسی کہانی سامنے آئی ہے کہ سننے والے ہکا بکا رہ گئے۔ والز آن لائن کے مطابق یہ کہانی پوڈ کاسٹ کے میزبان جارج کو اس کی ساتھی میزبان بیتھ نے سنائی۔ بیتھ نے بتایا کہ دلہن اور دولہا کے بہترین دوست کے مابین معاشقہ چل رہا تھا اور وہ سمجھ رہے تھے کہ دولہا اس بات سے بے خبر ہے لیکن دولہا نے اپنی ایک منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

بیتھ بتاتی ہے کہ دولہاکی منصوبہ بندی یہ تھی کہ وہ شادی کے دن تمام مہمانوں کے سامنے اپنی دلہن اور دوست کی اس شرمناک حرکت کو بے نقاب کرنا چاہتا تھا۔ اس کو اپنی دلہن اور دوست کی ایک ویڈیو ہاتھ لگ گئی تھی جس میں وہ قابل اعتراض حرکات کر رہے ہوتے ہیں۔

دولہا اس ویڈیو سے ان کی تصاویر نکالتا ہے اور مہمانوں کی تعداد کے برابر لفافے لے کر وہ تصاویر ان میں ڈال دیتا ہے۔ شادی کے دن جب مہمان کھانا کھا لیتے ہیں اور دولہا دلہن کے ایک دوسرے کا زندگی بھر ساتھ نبھانے کا عہد کرنے کا وقت آتا ہے تو دولہا یہ لفافے تمام مہمانوں میں تقسیم کروا دیتا ہے اور انہیں کہتا ہے کہ وہ لفافے کھول کر دیکھیں۔

مہمان لفافے کھولتے ہیں تو اس میں سے دلہن اور دولہا کے دوست، جو اس وقت دولہا کا شہ بالا بنا ہوتا ہے، کی قابل اعتراض تصاویر نکلتی ہیں، جنہیں دیکھ کر مہمان ہکا بکا رہ جاتے ہیں۔ اس موقع پر دولہا کہتا ہے کہ ”میری دلہن نے میرے دوست کے ساتھ ہی شرمناک تعلق استوار کیا اور وہ دونوں سمجھ رہے تھے کہ میں لاعلم ہوں۔ اس شادی کی تقریب پر جتنی رقم خرچ ہوئی ہے وہ سب دلہن ادا کرے گی۔“ یہ کہہ کر دولہا وہاں سے چلا جاتا ہے اور دلہن اور مہمان اسے جاتے ہوئے دیکھتے رہ جاتے ہیں۔

Recent Posts

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

9 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

18 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

29 mins ago

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

37 mins ago

2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار…

45 mins ago

معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس…

1 hour ago