خاتون نے ہوائی جہاز میں ایسی حرکت کردی کہ باقی مسافروں کا بیٹھنا مشکل بنادیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فضائی سفر کے دوران ایک خاتون کے نیل پالش کے شوق نے دیگر مسافروں کا سفر دوبھر کر دیا . میل آن لائن کے مطابق ایک خاتون مسافر کی طرف سے ویب سائٹ ’Reddit‘ پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک خاتون کو طیارے میں اپنی سیٹ پر بیٹھے اپنے ناخنوں پر پالش لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .

اپنی پوسٹ میں خاتون لکھتی ہے کہ اس خاتون کی نیل پالش کی بُو پورے کیبن میں پھیل گئی اور مسافروں کا بیٹھنا مشکل ہو گیا . بہت سے لوگوں نے اسے نیل پالش کی شیشی بند کرنے کو کہا لیکن اس مغرور خاتون نے ان کی بات نہیں مانی اور اپنی ناخنوں کو پالش کرتی رہی .

خاتون لکھتی ہے کہ مسافروں نے ایئرہوسٹسز کو بھی شکایت کی اور انہوں نے بھی خاتون کو منع کیا مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئی . خاتون کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ فضائی سفر کے دوران نیل پالش کی بُو سے دیگر مسافروں کو تنگ کرنے والی خاتون کو متکبر اور مغرور عورت قرار دے رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں