سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)جام کمال خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے، سابق وزیراعلی بلوچستان نے آصف زرداری سے ملاقات کی، جس میں سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی . سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلاول ہائوس کراچی میں ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی صورتحال اور صوبے کے معاملات پر گفتگو ہوئی .

جام کمال خان کی جانب سے جلد ہی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے . ملاقات میں صدر پیپلزپارٹی بلوچستان چنگیز جمالی اور میر علی حسن زہری بھی موجود تھے . واضح رہے کہ جام کمال خان بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ہیں تاہم سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حکومت کا خاتمہ ان کی اپنی جماعت کے لوگوں نے کیا اور عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنادیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں