کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ رےاست اور اداروں کی بنےادوں کو کھوکھلا کرنے کی رعاےت نہےں دی جاسکتی، جو بھی رےاست کو کمزور کرنے کی کوشش کرے گا تو قانون حرکت مےں آئےگا، تمام اداروں نے مل کر قربانےاں دے کر ملک اور قوم کی خدمت کی ہے، ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ تنقےد برائے تعمےر کرے، ہمارے دشمن پاکستان کو دنےا کے نقشے سے مٹانے کی سازششوں مےں مصروف رہے ہےں، جس مےں انہےں نا کامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں اور خاندان کو دےکھیں کہ وہ رےاست کےخلاف تو نہےں جارہے حکومت کی کوشش ہے کہ ہر شخص کو قانون اور آئےن کے تحت حقوق دے اور بات چےت کے ذرےعے ہی مسائل کے حل کو ےقےنی بناےا جائے اور قومی دھارے مےں آنے والو ں کےلئے راستہ ہموار کرتے ہوئے پالےسی ترتےب دی جائے . ان خےالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کالعدم بی این اے کے گرفتار سربراہ گلزار امام کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کےا .
وزےر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریاست نے ہمےشہ اپنے عہدے کا پاس رکھا، فورسز نے امن کے لئے ہمےشہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کیخلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہر طبقہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، دنیا کے نقشے سے پاکستان کو مٹانے والوں کے عزائم ہمےشہ ناکام ہوئے ہےں، حکومت اپنی رٹ قائم رکھنے کے لئے کسی پر ظلم نہیں کرتی، ترقی کے لئے امن بنیادی شرط ہے، امن تباہ کرنے والوں سے رعایت نہیں ہونی چاہیے . کمانڈر گلزار امام شمبے کے ساتھ قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، بلوچستانیوں کو دیگر اقوام کی طرح ان کے جائز حقوق ملنے چاہیے ریاست کی بنیادیں کمزور کرنے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی، حکومت مزاحمت ترک کرکے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرے گی . وزیراعلیٰ اور ریاستی اداروں سے واپس آنے والوں کو موقع دینے کی بات کرونگا اور ہر اےک سے ملک کے قانون اور آئےن مےں رہتے ہوئے بات ہوگی .
. .