امن تباہ کرنیوالوں سے رعایت نہیں ہوگی، قومی دھارے میں آنیوالوں کا خیر مقدم کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ رےاست اور اداروں کی بنےادوں کو کھوکھلا کرنے کی رعاےت نہےں دی جاسکتی، جو بھی رےاست کو کمزور کرنے کی کوشش کرے گا تو قانون حرکت مےں آئےگا، تمام اداروں نے مل کر قربانےاں دے کر ملک اور قوم کی خدمت کی ہے، ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ تنقےد برائے تعمےر کرے، ہمارے دشمن پاکستان کو دنےا کے نقشے سے مٹانے کی سازششوں مےں مصروف رہے ہےں، جس مےں انہےں نا کامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں اور خاندان کو دےکھیں کہ وہ رےاست کےخلاف تو نہےں جارہے حکومت کی کوشش ہے کہ ہر شخص کو قانون اور آئےن کے تحت حقوق دے اور بات چےت کے ذرےعے ہی مسائل کے حل کو ےقےنی بناےا جائے اور قومی دھارے مےں آنے والو ں کےلئے راستہ ہموار کرتے ہوئے پالےسی ترتےب دی جائے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کالعدم بی این اے کے گرفتار سربراہ گلزار امام کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ وزےر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریاست نے ہمےشہ اپنے عہدے کا پاس رکھا، فورسز نے امن کے لئے ہمےشہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کیخلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہر طبقہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، دنیا کے نقشے سے پاکستان کو مٹانے والوں کے عزائم ہمےشہ ناکام ہوئے ہےں، حکومت اپنی رٹ قائم رکھنے کے لئے کسی پر ظلم نہیں کرتی، ترقی کے لئے امن بنیادی شرط ہے، امن تباہ کرنے والوں سے رعایت نہیں ہونی چاہیے۔ کمانڈر گلزار امام شمبے کے ساتھ قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، بلوچستانیوں کو دیگر اقوام کی طرح ان کے جائز حقوق ملنے چاہیے ریاست کی بنیادیں کمزور کرنے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی، حکومت مزاحمت ترک کرکے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرے گی۔ وزیراعلیٰ اور ریاستی اداروں سے واپس آنے والوں کو موقع دینے کی بات کرونگا اور ہر اےک سے ملک کے قانون اور آئےن مےں رہتے ہوئے بات ہوگی۔

Recent Posts

امام الحق اوران کی اہلیہ شادی اور پہلی ملاقات بارے کھل کر بول پڑے

ملتان (قدرت روزنامہ )امام الحق بہت باصلاحیت بلے باز سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے…

4 mins ago

ڈی چوک احتجاج: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان پر احتجاج کی…

10 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے…

13 mins ago

علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا معاملہ ؛ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاورہائیکورٹ پہنچ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملےپر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواشاہ فیصل پشاورہائیکورٹ…

29 mins ago

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں جس کا…

37 mins ago

لڑکیوں کی سوچ ہی یہی ہوتی ہے کہ امیر لڑکا تلاش کرکے شادی کی جائے: نبیلہ مقصود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )معروف میک اپ آرٹسٹ، سٹائلسٹ اور بیوٹی برانڈز کی مالک نبیلہ…

48 mins ago