بلوچستان میں مسلح مزاحمت کے خاتمے کیلئے بلوچ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہوگا، آغا عمر احمدزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر آغا عمر احمد زئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور آئین سے بالا تر کسی کو نہیں ہونا چاہیے قیام پاکستان میں سب سے زیادہ قربانیاں بلوچ قوم نے دی ہیں، مزاحمت ترک کرکے قومی دھارے میں آنے والوں کیلئے جامع پالےسی ہونی چاہیے . بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہوگا، اس کےلئے وفاق مےں بھی اقدامات اٹھا رہے ہےں .

انہوں نے کہا کہ ہمارے 5 ہزار طلباءگرےجوےٹ ہورہے ہےں، انہےں روزگار فراہم کرنا ہے تاکہ وہ گمراہی کے راستہ پر نہ جائیں، پہلے ہی ملک اور حکومت معاشی بحران سے دو چار ہے، اس کے تدارک کےلئے اقدامات اٹھانا ہونگے تاکہ نوجوانوں کو روزگار دےا جاسکے . انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزےراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی حکومت سے بھی بات چےت کرےنگے کےونکہ ہمارے خاندان نے روز اول سے ہی قربانےاں دی ہیں اور محمد علی جناح کو رےاست قلات مےں آمد پر سونے اور چاندی مےں تولا گےا اور اس وقت ملک کو درپےش مالی مسائل کے حل کےلئے فنڈز دےے اور مسلم لےگ کو ہمارے خاندان نے سپورٹ دی، ہمارے خاندان اور بلوچ قوم نے اس ملک کےلئے سب سے زےادہ قربانےاں دی ہیں، اس وقت مثبت پالےسی بنا کر قانون پر عملدرآمد کو ےقےنی بنانا ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں