پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، کراچی میں لینڈنگ

کراچی(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ، جس کی وجہ سے طیارے کو کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی .

کوئٹہ کے لیے قومی ائرلائن کی پرواز کو اُڑان کے فوری بعد کراچی واپس اُتار لیا گیا .

ذرائع کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا . اُڑان کے پانچ منٹ بعد پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو براڈ اسٹرائیک کی اطلاع دی .

اُڑان بھرنے کے 17 منٹ بعد پرواز 9 بجے کراچی ائرپورٹ پر واپس لینڈ کر گئی . ترجمان پی آئی اے کے مطابق ائربس اے 320 طیارہ بہ حفاظت لینڈ کرگیا . طیارے کو ہینگر کرکے اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں