ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور معروف اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کی ایک دوسرے کے ہمراہ مبینہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے .
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایتکار عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے کسی نے چھپ کرریکارڈ کیا اور انسٹاگرام پر جاری کردیا .
اداکار اس ویڈیو میں فاطمہ ثناء کے ہمراہ "پیکل بال" کھیل رہے ہیں اور دونوں فنکاروں کے چہرے واضح طور پر عیاں ہیں . ویڈیو میں عامر اور فاطمہ ثناء نیٹ کی ایک جانب کھڑے ہیں اور ایک بال کوکھیلنے کے لیے اچانک دونوں فنکار ایک دوسرے کے قریب آجاتے ہیں پھر فاطمہ انکو مسکراتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے معذرت کرتی ہیں اور دونوں پھر سے کھیل میں مگن ہوجاتے ہیں .
آپ اپنے ساتھیوں سے کہیں کہ ہمارے دروازے پر ایسی باتیں نہ کریں،ہم اللہ کیلئے کام کرتے ہیں اس لئے چپ بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان کے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل سے مکالمہ
عامر خان اور فاطمہ پہلی مرتبہ ایک ساتھ 2016 میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم "دنگل" میں دکھے تھے جس میں فاطمہ نے اداکار کی بڑی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا .
View this post on Instagram
اس فلم کے چند سال بعد دونوں اداکاروں کے معاشقے کی خبریں میڈیا میں گردش کرنے لگیں اور 2021 میں عامر خان اور کرن راؤ نے علیحدگی اختیار کرلی . اس جوڑے نے علیحدگی کی خبر بتاتے ہوئے کہا تھا کہ "یہ فیصلہ دونوں نے باہمی رضامندی سے لیا ہے اور دونوں آگے زندگی میں اچھے دوست کی طرح رہیں گے . "
واضح رہے کہ کرن اور عامر کی طلاق کی ایک اہم وجہ فاطمہ ثناء کے ساتھ عامرکے رشتۂ محبت کو ہی بتایا جارہا تھا اور پھر 2022 میں یہ خبر بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کہ عامر اور فاطمہ نے شادی کر لی ہے .
. .