عیدالاضحیٰ سے قبل ہی سندھ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں3روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا .

نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے3 دن اسلحہ لے کرچلنے پر پابندی ہوگی، کمشنر، ڈپٹی کمشنر کےاجازت نامےکے بغیر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی .

یہ بھی کہا گیا کہ کھالیں جمع کرنےکیلئےکیمپ بھی اجازت کےبغیرنہیں لگائے جاسکتے، کھالیں جمع کرنے والی گاڑیوں پر لاؤڈ اسپیکر اور پرچم پر پابندی ہوگی .

نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ زبردستی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، تمام متعلقہ ایس ایچ اوزکو قانونی اختیارات تفویض کردیےگئے .

. .

متعلقہ خبریں