شاہ رخ خان کی فلم “اوم شانتی اوم “کے اداکار 51 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم "اوم شانتی اوم" میں کام کرنے والے بھارتی اداکار نتیش پانڈے 51 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے .

بھارتی میڈیا کے مطابق 51 سالہ نتیش پانڈے جو "دبنگ 2 "اور" اوم شانتی اوم" جیسی کامیاب فلموں میں نظر آئے، بدھ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے .

پانڈے کی موت کی تصدیق ان کے بہنوئی سدھارتھ نگر نے کی، جس نےبھارتی میڈیا کو بتایا، "میرے بہنوئی اب نہیں رہے . "

ان کا بتانا تھا کہ اداکارہ نتیش پانڈے مہاراشٹر کے علاقے آگت پوری میں شوٹنگ کے لیے گئے ہوئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا . نتیش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے . نتیش کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی .

اداکار نتیش پانڈنے نے اپنے ایکٹنگ کیرئیر کا آغاز 90 کے عشرے میں کیا . انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم "اوم شانتی اوم"میں کیے گئے کردار سے شہرت ملی . انہوں نے متعدد دیگر فلموں اور کئی مشہور ڈراما سیریلز" انوپما" اور" تیجاس " میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھا ئیں ہوئے ہیں

بھارتی شوبز ستاروں نے نتیش پانڈے کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں