اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین کی سعودی آرکیٹکٹ سے شادی کی تقریبات شروع

امان (قدرت روزنامہ)اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوئم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا .

شاہی ہاشمی عدالت کے مطابق ولی عہد شہزادہ حسین کی شادی 28 سالہ سعودی شہری رجوہ السیف کے ساتھ ہوگی .

اردنی ولی عہد کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا اور مہندی کی تقریب منعقد کی گئی اور ملکہ رانیہ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا .

مہندی کی تقریب میں شاہی خاندان کے علاوہ دلہن کے خاندان کے افراد اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں .

آپ اپنے ساتھیوں سے کہیں کہ ہمارے دروازے پر ایسی باتیں نہ کریں،ہم اللہ کیلئے کام کرتے ہیں اس لئے چپ بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان کے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل سے مکالمہ

مہندی کی تقریب اور عشائیے میں اردنی اور سعودی روایتی گیت بھی گائے گئے، اس کے علاوہ نامور گلوکاروں اور میوزیکل گروپ نے بھی پرفارم کیا . مہندی کی تقریب میں ولی عہد کی منگیتر نے مہنگے ترین سعودی برانڈ کا لباس زیب تن کیا . اردنی ولی عہد شہزادہ حسین اور رجوہ السیف کی شادی یکم جون کو شاہی محل میں ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں