شاہ رخ خان نے کینسر مریضہ کی آخری خواہش پوری کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کینسر کی آخری سٹیج میں مبتلا اپنی ایک مداح خاتون کی آخری خواہش پوری کردی .

ٹویٹر پر کئی دنوں سے ایک پوسٹ وائرل تھی میں ایک لڑکی پریا نے بتایا کہ کینسر میں مبتلا ان کی والدہ شوانی چکرورتی کی آخری خواہش ہے کہ وہ سپر سٹار شاہ رخ خان سے ملاقات کریں .

شاہ رخ خان نے کینسر کی مریضہ کی آخری خواہش پوری کردی ہے اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے شوانی سے چالیس منٹ تک گفتگو کی ہے .

آپ اپنے ساتھیوں سے کہیں کہ ہمارے دروازے پر ایسی باتیں نہ کریں،ہم اللہ کیلئے کام کرتے ہیں اس لئے چپ بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان کے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل سے مکالمہ

پریا چکرورتی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ شاہ رخ خان نے میری والدہ کی صحت کیلئے دعا کی اور وعدہ کیا ہے کہ وہ میری شادی میں شرکت کریں گے . سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شاہ رخ خان کے عمل کی بہت تعریف کی جارہی ہے اور بعض صارفین نے لکھا کہ بالی ووڈ کنگ کا دل سونے کا ہے .

. .

متعلقہ خبریں