شہباز شریف سردار عثمان بزدار کی جوتیوں کی خاک کے برابر ہیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لیگی ترجمانوں کی جانب سے تین سالہ حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے پر کہا ہے کہ نکمی اور ناکام لیگی قیادت کی طرح ہی نکمے ترجمانوں کی فوج نے پانی سے پکوڑے تلتے ہوئے صرف ہوائی باتیں کیں،56 ارب کی آڈٹ رپورٹ کا رونا رونے والے لیگی ترجمان شریف خاندان کے دس سالہ دور پر بھی نظر ڈالیں جب فاقہ کشی کرنے کے بعد اقتدار میں آتے ہی انہوں نے 2008-09 میں 522 ارب روپے کی بے ضابطگیاں کیں۔ اس کے بعد 2009-10 میں 34

ارب، 2010-11 میں 1303 ارب اور 2011-12 میں 598 ارب کے آڈٹ پیراز بنے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید بتایا کہ 2008 سے 2018 تک شریف خاندان کے دس سالوں میں ٹوٹل 17429 ارب کی بے ضابطگیوں کے آڈٹ پیراز بنے۔ جاتے جاتے اپنے آخری سال میں قاتل اعلی شہباز شریف نے 9114 ارب کی بے ضابطگیاں کیں کیونکہ وہ جانتے تھے انہیں مزید موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا کچا چٹھا تو ڈاکومنٹڈ ہے، باقی لوٹ مار اس سے کئی سو گنا زیادہ ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کا مقابلہ کرپشن کی ٹاپ سپیڈ سے تھا۔ انہوں نے شریف خاندان سے بزدار حکومت کا موازنہ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ 1977 سے 2018 تک 12.9 ارب روپے کی ریکوری ہوئی جبکہ بزدار حکومت نے اپنے ایک سال میں اس سے دوگنا 25 ارب ریکور کیا۔ گزشتہ حکومتوں کے تقریبا چالیس سال میں 5221 آڈٹ پیرے سیٹل ہوئے۔ اس کے برعکس بزدار حکومت کے صرف ایک سال میں 4146 پیراز سیٹل ہوئے۔ گزشتہ چالیس سالوں میں پبلک اکانٹس کمیٹیوں کے 893 ڈائریکٹوز پر عملدرآمد ممکن ہو سکا اور سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صرف ایک سال میں 275 ڈائریکٹوز پر عملدرآمد کیا گیا۔ یہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سردار عثمان بزدار شوبازی نہیں، عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ سردار عثمان بزدار “نرم دم گفتگو گرم دم جستجو” کے قائل ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فنانشل مینجمنٹ میں شہباز شریف سردار عثمان بزدار کی جوتیوں کی خاک کے برابر ہیں۔اگلے دو سال بھی سردار عثمان بزدار عوامی خدمت اور فلاح کے اس جذبے کو جاری رکھیں گے۔

Recent Posts

امید ہے الیکشن کمیشن اب ہمارے انٹراپارٹی انتخابات قبول کرلیگا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے…

8 mins ago

کب ریٹائر ہوں گا پتا نہیں ،انفرادی ریکارڈز کو اہمیت نہیں دیتا : رونالڈو

ریاض (قدرت روزنامہ ) پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے…

17 mins ago

وزیراعظم نے انگلش ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیم کو وزیراعظم…

19 mins ago

پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت…

24 mins ago

پی سی بی نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا عہدے…

28 mins ago

مسلسل پانچویں بارپیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں بھی کمی کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مسلسل پانچویں بار پیٹرول…

33 mins ago