گریٹر اقبال پارک کیس میں گرفتار ملزم عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنی ماں کے قدموں میں گر گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)گریٹر اقبال پارک کے کیس میں گرفتار ایک ملزم عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنی ماںکے قدموں میں گر گیا ۔ ملزم نے ماں کے پائوں میں گر کرروتے ہوئے کہا کہ مجھے دنیا کی کوئی پروا نہیں ، صرف تجھے بتانا ہے میں بے گناہ ہوں ۔تفصیلات کے مطابق گریٹراقبال پارک کیس کے ملزمان کی پیشی کے موقع پر والدین بھی ملاقات کیلئے کچہری آئے ۔اس موقع پر ایک ملزم افتخار اپنی ماں کو دیکھ پر فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اوراپنی ماں کے پائوں میں گر گیا اور اپنی ماں کے ہاتھ اور

پائوں چومتا رہا۔ملزم افتخارنے اپنی والدہ سے کہا ماں میں نے صرف تمہیں بتانا ہے کہ میں بے گناہ ہوں ، مجھے دنیا کی پروا نہیں،میری رہائی کیلئے دعا کرنا ،نہ جانے مجھے کس جرم کی سزا ملی ہے کہ اس کیس میں گرفتار ہوا۔ملزمان کی پیشی کے موقع پر ملزمان اور والدین کی ملاقات کے دوران انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ۔ملزمان نے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں ،ان کا چہرہ واقعہ کی ویڈیو میں نہیں ہے ،خاتون نے شناخت میں غلطی کی ،ہمیں رہا کیا جائے۔علاوہ ازیں گریٹر اقبال پارک اور رکشے میں سوار خاتون سے دست درازی کے کیسز میں ملزمان کے خلاف مقدمات کی پیروی کے لیے سپیشل پراسکیوٹر محمد عباس کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔سپیشل پراسکیوٹر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ اور ٹرائل میں سرکار کی نمائندگی کریںگے ۔پراسکیوشن لاہور ونگ نے اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

Recent Posts

بین الاقوامی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے…

4 mins ago

امید ہے الیکشن کمیشن اب ہمارے انٹراپارٹی انتخابات قبول کرلیگا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے…

13 mins ago

کب ریٹائر ہوں گا پتا نہیں ،انفرادی ریکارڈز کو اہمیت نہیں دیتا : رونالڈو

ریاض (قدرت روزنامہ ) پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے…

22 mins ago

وزیراعظم نے انگلش ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیم کو وزیراعظم…

24 mins ago

پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت…

29 mins ago

پی سی بی نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا عہدے…

33 mins ago