پشاور میں کالج طالبات پر مرد سٹاف کے تشدد کیخلاف شدید احتجاج، پرنسپل آفس کے شیشے توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور میں کالج طالبات پر مرد سٹاف کے تشدد کیخلاف ساتھی طالبات نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پرنسپل آفس کے شیشے توڑ دیئے .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنمنٹ کامرس کالج فار ویمن میں طالبات پر مبینہ تشدد کے خلاف ساتھی طالبات مشتعل ہو گئیں، طالبات نے مرد سٹاف کی جانب سے ہراسگی اور تشدد کے خلاف سخت احتجاج کیا، کالج میں توڑ پھوڑ کی اور پرنسپل آفس کے سامنے پہنچ کر شدید نعرے بازی کی اور بعد ازاں دفتر کے شیشے توڑ دیئے .

طالبات نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے طالبات پر مرد سٹاف کے تشدد کا نوٹس لینے اور متعلقہ محکمے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں