شان شاہد اور سجل علی کا پاکستان کے شہدا ءکی بہادر ماﺅں کو خراجِ تحسین

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر پاکستانی اداکار شان شاہد اور اداکارہ سجل علی نے "یومِ تکریمِ شہدا ء پاکستان"پر پاک فوج کے شہداء اور ان کی بہادر ماﺅں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے .

تفصیلات کے مطابق اداکار شان شاہد اور اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر کی جانب سے شہدا ءکی ماﺅں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیے گئے نئے گانے"مائیں پاکستانی ہیں" کی ویڈیو شیئر کی ہے .

شان شاہد نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "پاکستان کے شہداء اور ان کے بہادر خاندانوں کو دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں . "

سجل علی نے مذکورہ نغمے کوشیئر کرتے ہوئے شہداء پاکستان اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کی اور کیپشن میں لکھا کہ " ہم ایسے بہادر بیٹوں، ہمارے ہیروز اور ان کی ماﺅں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں . "

. .

متعلقہ خبریں