بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے مثالی ادارے قائم کرنا چاہتے ہیں، سردار یار محمد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ہائیر اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے مقامی سطح پر ایسے مثالی ادارے قائم کرنا چاہتے ہیں جس سے ایک غریب کے بچے کو بھی وہی معیاری تعلیمی سہولت پر میسر ہو جو گھوڑا گلی لارنس کالج میں ایک صاحب حیثیت فرد کے بچے کو حاصل ہوتی ہے وزارت تعلیم کی ذمہ داری کسی ذاتی مفاد کے لئے نہیں بلکہ تعلیمی ترقی کے اس خواب کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے قبول کی ہے جس کا وعدہ ہم نے اہلیان بلوچستان سے انتخابی منشور میں کیا تھا وزیر اعلی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں اندرون بلوچستان فروغ تعلیم کا جو خواب دیکھا ہے اس کی تکیمل چاہتے ہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اجتماعی مفاد کے ان تجویز کردہ تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا کارکنوں اور خیر خواہوں کے مشکور ہیں جنہوں نے خلوص اور محبت دی اور تعلیمی ترقی کے خواب کی تعبیر کے لئے دوبارہ وزارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر اصرار کیا ہم سے جس قدر ممکن ہوا بلوچستان اور یہاں کے عوام کی خدمت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پر کارکنوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل سردار یار محمد رند سول سیکرٹریٹ پہنچے تو پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا پھول نچھاور کئے اور ان کے حق میں نعرہ بازی کی دفتر پہنچنے پر سردار یار محمد رند نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نظر انداز کئے جانے والے پارٹی کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے نظریاتی کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں جن کی سرپرستی ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے مسائل کو سننے اور ان کے حل کیلئے جلد ہی ایک پبلک سیکرٹریٹ قائم کریں گے جہاں پارٹی کے فوکل پرسن تعینات کئے جائیں گے اس کے علاوہ اکتوبر سے بلوچستان بھر میں پارٹی کی فعالیت کے لئے ضلعی سطح پر مشاورتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے پی ٹی آئی بلوچستان کے کارکنوں کو ابن الوقت افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے سردار یار محمد رند نے کہا کہ بحیثیت وزیر میرٹ کے برخلاف ایک بھی تدریسی بھرتی نہیں ہوئی اساتذہ مستقل کے معماروں کے رہنما ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ ٹیچرز کا تقرر خالصتا میرٹ اور صرف میرٹ پر ہی ہو سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کے اسی مشن پر گامزن ہیں جس کا پختہ عزم ہم نے روز اول کیا تھا بلوچستان کا ہر ایک بچہ ہمیں اپنے بچوں کی طرح عزیز ہے اور میری خواہش ہے کہ اگر سردار رند کا بیٹا لارنس کالج میں تعلیم حاصل کرتا ہے تو بلوچستان کے ایک کسان ہاری بزگر اور مزدور کے بچے کو بھی مقامی سطح پر ویسی ہی معیاری تعلیم کی سہولت اس کی دسترس میں گھر کی دہلیز پر میسر ہو،سردار رند نے کہا کہ کارکنوں و خیر خواہوں کے پرزور اصرار پر دوبارہ وزارتی ذمہ داریاں اسی عزم کے ساتھ سنبھالی ہیں کہ بلوچستان کے ہر بچے کو معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنا بدستور ہمارا نصب العین رہے گا۔

Recent Posts

وزیراعلی مریم نوازشریف کا پنجاب کے عوام کے لئے بڑا تحفہ

عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے‘وزیراعلی مریم نوازشریف لاہور (قدرت روزنامہ)500یونٹ تک…

16 mins ago

باکسنگ رنگ کی ملائکہ: ’مجھے مُکے سہنے کی عادت ہوچکی‘

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کم عمری سے ہی کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ملائکہ زاہد کو کھیلوں…

28 mins ago

میرے لیے بھی بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے، ن لیگی رہنما عرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی بھی بجلی کے بھاری بلز…

44 mins ago

آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری، تلخ فیصلے نہ کیے تو 3 سال بعد پھر ایسی صورتحال کا سامنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجبوری کے باعث ہمیں آئی…

59 mins ago

ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر ایکس پرپابندی کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، وزارت داخلہ

ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے، بندش ملکی وقار کیلئے ہے، کئی ممالک…

1 hour ago

جسٹس طارق محمود کیخلاف سوشل میڈیا مہم: غریدہ فاروقی اور پیمرا سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

ججوں کے خلاف کسی قسم کی مہم برداشت نہیں کریں گے، جسٹس عامر فاروق اسلام…

2 hours ago