کراچی(قدرت روزنامہ)حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ اشنا شاہ نے پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرنے والی ٹوئٹر صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا .
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر "حسن ہے سہانا" کے نام سے ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ "بین الاقوامی ڈراموں کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری منفرد کہانیوں کے حوالے سے کتنی محدود ہے، تخلیقی پہلو سے محروم زیادہ سے زیادہ کسی جن کو کہانی کا حصہ بنا دیتے ہیں، یا پھر ان کی کہانیوں میں سازشی ساس، واویلا مچانے والی بہوؤں اور دنیا سے بے خبر مرد جیسے دقیانوسی کردار شامل ہوتے ہیں .
"
مذکورہ ٹوئٹر صارف نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ "جب تک پاکستانی ڈراموں میں نئی کہانیاں متعارف نہیں کروائی جاتیں تب تک میں پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھوں گی . "
I’ve seen the latter I think. There have been dramas that I have liked previously but it’s been downhill for a while now and the future seems bleak too
— Husn Hai Suhana (@Fatmounh) May 23, 2023
بس پھر کیا تھا فنکاروں اور شوبز اندسٹری کا دفاع کرنے کی خاطر اداکارہ اشنا شاہ نے ٹوئٹر صارف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے طویل پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے انڈسٹری میں کام کے دوران پیش آنے والی مشکلات تحریر کیں اور منفرد موضوعات پر مبنی ڈراموں اور فلموں کی ناکامی کا ذمہ دار ناظرین کو ٹھہرا دیا .
Watching international dramas really brings into perspective how limited the Pakistani drama industry is in terms of stories. There is literally no creativity. The maximum anyone can venture is to bring in a jinn. It’s mildly infuriating honestly
— Husn Hai Suhana (@Fatmounh) May 23, 2023
اداکارہ نے لکھا کہ " ہم بجٹ کے لحاظ سے محدود ہیں، آپ جان کر حیران ہوں گی کہ ہم کتنے بجٹ میں کام کرتے ہیں، پروڈکشن اور پیمرا کی اجارہ داری ہے، پروڈیوسرز روایتی کہانیوں سے ہٹ کر کہانیوں پر پیسہ خرچ کرنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے کیونکہ جب کبھی وہ کسی ایسے پروجیکٹس پر پیسے لگاتے ہیں جو روایت سے ہٹ کر ہوتے ہیں تو ناظرین اسے دیکھتے ہی نہیں یا پھر وہ پابندی کی نظر ہو جاتے ہیں . "
انہوں نے چند پابندیوں کا سامنا کرنے والے پروجیکٹس کا تذکرہ کرتے ہوئے مستقبل کے لئے امید ظاہر کی اور مزید لکھا کہ "نئے آنے والے فلم ساز نئے اور منفرد آئیڈیاز لے کر سامنے آ رہے ہیں بس انہیں فنڈز کی ضرورت ہے . "
اس کے ساتھ ہی انہوں نے نئے آنے والے پروجیکٹس کے بارے میں بھی بتایا کہ "کچھ نئی کہانیاں ساس بہو اور لو اسٹوریز سے ہٹ کر جلد پیش کی جائیں گی . "
. .