پریانکا چوپڑا نے ڈائریکٹر کی نامناسب خواہش پر فلم ادھوری چھوڑنے کا انکشاف کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ "کیریئر کے آغاز میں ڈائریکٹر نے ان سے اچانک مطالبہ کیا، جس پر انہوں نے فلم کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ دی تھیں" .

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ کیریئر کے آغاز میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا ذکر کیا .

انہوں نے بتایا کہ "انہیں کیریئر کے آغاز میں شوٹنگ کے دوران اچانک فلمساز کے سٹائلسٹ ان سے کہا کہ" وہ مناظر کے دوران ان کا زیر جامہ بھی دکھانا چاہتے ہیں ورنہ کوئی بھی فرد مذکورہ فلم دیکھنے نہیں آئے گا . "

پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ" وہ مذکورہ مناظر کے دوران ہیرو کو رومانس میں بہکانے کا کام کر رہی تھیں . "ان کے مطابق فلمساز کے نامناسب مطالبے پر وہ حیران رہ گئیں اور انہوں نے شوٹنگ کرنے سے انکار کردیا اور دو دن کے اندر ہی فلم کو چھوڑ دی اور انہوں نے ٹیم کو تمام رقم واپس کردی اور پھر کبھی انہوں نے مذکورہ فلمساز کے ساتھ کوئی کام نہیں کیا .

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے ایک مرتبہ انکشاف کیا تھا کہ انہیں کارنر سے لگادیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ بھارت کو ہی چھوڑ دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں