میڈیا اتھارٹی بل زبردستی مسلط کرنا انتہاء پسندی ہے، حافظ حمداللہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایک سیاہ اور کالاقانون ہے۔پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اس قسم کی قوانین کو آزاد میڈیا کے خلاف غیراعلانیہ ماشل لاء سمجھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں اورصحافتی تنظیوں نے حکومت کا مجوزہ میڈیا اتھارٹی کو مستردکرچکی ہے۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے مجوزہ اتھارٹی کے بل ابھی تک منظر عام پر کیوں نہیں لائے؟ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم صحافتی تنظیوں کے احتجاج کی حمایت کر تی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اتھارٹی بل زبردستی مسلط کرنا انتہاء پسندی ہے جبکہ مجوزہ اتھارٹی آمریت کی علامت اورآمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومتوں اور جمہوریت میں اس قسم کی قدغنیں نہیں لگتی، جبکہ آج بھی ملک میں جمہوریت نہیں آمریت مسلط ہے۔پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اتھارٹی غیرآئینی ہے جبکہ آزادی اظہاررائے آئینی حق ہے جو حکومت سلب کرناچاھتی ہے جس کی اجازت قطعا نہیں دینگے۔

Recent Posts

گلوکارہ شازیہ منظور نے عوام کو بجلی کا بل کم کرنے کیلئے انوکھا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) معروف پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے بجلی کے بھاری بلوں کے…

2 mins ago

جسٹن بیبرکا اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کا بھاری بھرکم معاوضہ، گلوکارہ ریانا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) جسٹن بیبر، کینیڈین پاپ گلوکار، اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے…

21 mins ago

ثمر علی خان سے تیسری شادی کیلئے کس نے کہا؟ عتیقہ اوڈھو کا حیران کن انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ اُن…

34 mins ago

بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کی تو ہم بھی کریں گے، علی محمد خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اگر…

34 mins ago

جنسی ہراسانی ثابت ہونے پر ہٹائے گئے چیئرمین انٹر بورڈ کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر ہٹائے گئے چیئرمین…

45 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی جھلک دکھانا کچھ آسان ہے کیونکہ ان کی منہ دکھائی سپریم کورٹ میں ہو چکی،بیرسٹر سلمان صفدر کی بات پر عدالت میں قہقہے لگ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)انسدا ددہشتگردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذرآتش…

53 mins ago