عمران خا ن کی چیف جسٹس سے مراد سعید کی جان کا تحفظ یقینی بنانے کی اپیل

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے سابق وفاقی وزیر اور ایم این اے مراد سعید کی جان کا تحفظ یقینی بنانے کی اپیل کی ہے . ​
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میںعمران خان نے کہا کہ محترم چیف جسٹس صاحب! سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے اس خط کے ذریعے آپ کو اپنی زندگی کو لاحق سنگین خطرات سے آگاہ کیا ہے .

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے محترم چیف جسٹس صاحب ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو مراد سعید کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں .

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ ارشد شریف کیطرح ایجنسیز مراد سعید کے قتل کے بھی در پے ہیں،میری محترم چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے کہ مراد سعید کی زندگی کے تحفظ کیلئے جو کچھ آپ کے بس میں ہے، ازراہِ کرم کیجئے!

اس سے قبل بدھ کے روزپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے بدھ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) عمر عطا بندیال کو ایک خط لکھا جس میں 'بوگس کیسز' اور 'جان کو لاحق خطرات' پر تشویش کا اظہار کیا گیا جس کا وہ دعویٰ کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں