قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عمران خان کو حراست میں لینے کا مشورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت کو عمران خان کو حراست میں لینے کی تجویز دے دی .

ان کا کہنا تھا کہ عمران کی نظربندی کی تجویز عوامی پریشانی کے باعث دی گئی،عمران خان کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کیا جائے گا اورعمران خان کی نظر بندی کے دوران کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہوگی .

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہنظر بندی کے حکم کے بعد عمران کی رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا .

اس سے قبل بدھ کو بول نیوز ٹی وی کے صدر سمیع ابراہیم کو پولیس نے بدھ کو اسلام آباد سے حراست میں لیا تھا . جب سینئر اینکر پرسن بول ٹی وی کے دفتر سے نکل کر اپنے گھر جا رہے تھے تو پولیس نے بغیر کسی وجہ کے انہیں راستے میں ہی گرفتار کر لیا .
سمیع ابراہیم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے ٹھکانے اور کیس کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں جس کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں