بلوچستان میں ساحل کے قریب نیا جزیرہ ابھر آیا

مکران (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ساحل کنڈ ملیر کے قریب نیا جزیرہ ابھر آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ سمندر کی تہہ سے اچانک ابھرنے والا جزیرہ بڑے رقبے پر محیط ہے۔ سمندر میں یہ جزیرے گہرے پانیوں میں جغرافیائی ردوبدل کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔

حکام کے مطابق سمندر میں ابھرنے والے یہ جزیرے اکثر وبیشتر ابھرنے کےکچھ عرصے بعد دوبارہ غائب ہوجاتے ہیں۔کراچی سے 240 کلومیٹر دور مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کا ساحل واقع ہے۔ جہاں، پہاڑ، صحرا اور سمندر ایک جگہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔

کنڈ ملیر بلوچ ماہی گیروں کی ایک چھوٹی سی بستی ہے جو ایک پہاڑی پر آباد ہے ۔ سفید ریت پر نیلا پانی اور موجیں مارتا سمندر اس بستی کے نیچے موجود ہے۔

یاد رہے کہ کنڈ ملیر کو بلوچستان کا جادوئی ساحل بھی کہا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کنڈ ملیر کے قریب ابھرنے والا جزیرہ ساحل کی اہمیت کو بڑھا سکتا ہے ۔ حکام اس جزیرہ کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

Share this:

Recent Posts

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

2 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

14 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

26 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

39 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

51 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

58 mins ago