کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں نقطہ اعتراض پر رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی نے کہا کہ آج یوم تکریم شہداءمنایا جارہا ہے ہر پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ شہداءکی تکریم کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرے ۔انہوں نے کہا کہ گلزار امام شمبے زئی کی گرفتاری حساس اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے ۔جس طرح انہوں نے اعتراف جرم کیا کہ وہ 15سال سے پہاڑوں میں ایک تنظیم چلا رہے تھے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں بیٹھ کر ملک دشمن قوتیں سازشوں میں مصروف ہیں اور نوجوانوں کو ورغلا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلزار امام نے بھی نشاندہی کی ہے کہ صوبے میں بے روزگاری اور فنڈز عوام تک نہیں پہنچتے انہی وجوہات کی بناءپر نوجوان نظام سے متنفر ہیں صوبے میں 25سے 30ہزار آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کیا گیا لیکن گزشتہ دونوں بہاﺅ الدین ذکریا یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نوجوان نے کہا کہ اس سے 11گریڈ کی نوکری کے لئے 11لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی ہے اسی طرح ہزاروں نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈگریاں ہیں اگر انہیں روزگار نہ ملا تو وہ اسمگلنگ کریں گے یا باغی ہوجا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس اہم مسئلے پرحکومت، کابینہ اور اسمبلی کو نوٹس لینا چاہےے عوام نے ہمیں ووٹ دیکر اس لئے بھیجا ہے کہ ہم انکے لئے پالیسی ، خوشحالی ،روزگار لائیں یہ معمولی بات نہیں ہے اس پر سنجیدہ کاروائی کی جائے ۔
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…
ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…