چند لوگوں نے گوادر میں ہماری ماﺅں بہنوں پر تشدد کرکے وردی کی تکریم کو داغدار کیا، ہدایت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم اور بی این پی کے سربراہ کی جانب سے 100 میگاواٹ بجلی افتتاح گوادر عوام کے ساتھ کھلا مذاق ہے ، گوادر میں 100 میگاواٹ بجلی کاافتتاح کے باوجود عوام کو دن میں 3 گھنٹے بجلی میسر نہیںہے ،15 سالوں سے حکمرانی کرنے والا ایم پی نے عوام کو بوند پانی جیسی ضرورت تک محروم کیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے اوپر کئے گئے تشدد سمیت سینکڑوں ایف آئی آر ضلعی انتظامیہ اور ایم پی اے گوادر کو معاف کرتا ہوں مگر گوادر میں خواتین و بزرگوں سمیت اپنی ماں، بہنوں پر ہونے والی تشدد کو ہرگز معاف نہیں کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ جیسے سیاسی کارکن کو 9سی کے علاوہ قانون کے کتاب میں جتنے بھی مقدمات ہیں ہم پر بے ایمانہ طریقے سے دائر کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج یوم تکریم کے دن اپنے فرض کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ چند لوگوں نے گوادر میں خواتین و ہماری ماﺅں بہنوں پر تشدد کرکے اس وردی کی تکریم کو داغدار کیا اور ایسے سپاہی مرتے دم تک سلامی کے لائق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج ایک بوند پانی اور بجلی جیسی انسانی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کے ساتھ آکر گوادر میں 100 میگا واٹ بجلی کے افتتاح کے باوجود کہ گوادر میں دن میں بمشکل 3 گھنٹے گوادر کے کے عوام کو بجلی میسر نہیں جو گوادر کے عوام کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوروں، ڈکیتوں، ٹرالر و ڈرگ مافیا کو تو کھلی چھوٹ دی گئی ہے مگر آئینی حقوق کی جدو جہد کرنے والے سیاسی ورکر قید ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

7 hours ago