تخریب کاری کے خاتمے کیلئے ایف سی کی خدمات اور کردار قابل تحسین ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایف سی ہیڈ کوارٹر نارتھ کا دورہ کیا . جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایف سی ہیڈ کوارٹر نارتھ کا دورہ کیاجہاں آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل چو دھری امیر اجمل نے انکا استقبال کیا .

وزیراعلیٰ نے ایف سی کیمپ مسلم باغ میں گزشتہ دنوں ہونے والے حملے کی مذمت اور تخریب کاری کے واقعے کے شہداءکے لئے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے شہداءکے درجات کی بلند ی کے لئے فاتحہ خوانی کی . اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ایف سی کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںملک کی سرحدوں کا دفاع اور تخریب کاری کے خاتمے کے لئے ایف سی کی خدمات اور کردار قابل تحسین ہے . ملاقات میں امن امان کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اورایف سی اور قانون نافذ کرنے والے صوبائی اداروں کے درمیان مربوط روابط مزید مستحکم کرنے سے اتفاق کیاگیا ، اس موقع پر تخریب کاری کے مکمل خاتمے کے لئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا .

. .

متعلقہ خبریں