سینئر صحافی و ماہر افغان امور رحیم اللّٰہ یوسف زئی انتقال کرگئے

(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی اور ماہر افغان امور رحیم اللّٰہ یوسف زئی پشاور میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

اہلِ خانہ کے مطابق رحیم اللّٰہ یوسف زئی کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی جائے گی۔

10 ستمبر 1954 کو پیدا ہونے والے رحیم اللّٰہ یوسف زئی کو اسامہ بن لادن کے انٹرویو سے شہرت ملی۔

سینئر صحافی و ماہر افغان امور رحیم اللّٰہ یوسف زئی انتقال کرگئے
رحیم اللّٰہ یوسف زئی ان چند صحافیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے طالبان کی کارروائیاں رپورٹ کیں، وہ 1995ء میں افغانستان کے شہر بھی قندھار گئے۔

رحیم اللّٰہ یوسف زئی روزنامہ جنگ کے لیے بطور کالم نگار کام کرتے رہے، جبکہ انہوں نے ٹائم میگزین کے لیے بھی کام کیا۔ وہ بی بی سی اردو اور بی بی سی پشتو کے بھی نمائندے رہے۔

سینئر صحافی و ماہر افغان امور رحیم اللّٰہ یوسف زئی انتقال کرگئے
رحیم اللّٰہ یوسف زئی افغانستان، شمال مغربی پاکستان کے امور کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔

انہیں صحافتی خدمات کے اعتراف میں 2004ء میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ 2009 میں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Recent Posts

بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر فوج کا…

5 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد انتہائی اہم ہے: محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شنگھائی…

9 mins ago

جسٹس منصور علی شاہ کی عدم حاضری پر مقرر کیے گئے مقدمات ڈی لسٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جسٹس منصور علی شاہ کے سپریم کورٹ نہ آنے کے باعث انکی سربراہی…

13 mins ago

پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے سابق…

16 mins ago

انٹرا پارٹی الیکشن کیس؛ پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کیلیے مہلت مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی…

21 mins ago

وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث کابینہ کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا…

28 mins ago