امریکا کا سپر پاور کا ٹائٹل ختم ہوچکا ہے، فضل الرحمان

(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکا، یورپ اور نیٹو سب شکست کھا چکے ہیں، امریکا کا سپر پاور کا ٹائٹل ختم ہوچکا ہے، اپنی مرضی کے مطابق جغرافیہ میں تبدیلی لانے سے دستبردار ہوجائے۔

ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد طالبان کہہ رہے تھے آئیں گفتگو کریں، اس وقت کہا کہ آپ سے گفتگو نہیں ہوسکتی، آپ اس قابل نہیں کہ آپ سے بات کی جائے، مگر اب آپ دو سال سے دوحہ میں طالبان سے بات کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں جو تبدیلی آئی ہے یہ افغانستان نہیں خطے میں تبدیلی ہے، طالبان نے فراخ دلی کا مظاہرہ کیا، 20 سال جنگ کے باوجود عام معافی کا اعلان کیا۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ طالبان کی فراخ دلی کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے، چین، روس اور پڑوسی ممالک مثبت رویہ اختیار کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ویٹ اینڈ سی، پھس پھسا قسم کا اور کمزور موقف ہے، روس اور چین کے اشارے مثبت ہیں، اگر افغانستان میں امن ہے تو پورے ایشیا میں امن ہے، افغانستان کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے۔

جو پیشکش بلاول کو ہوئی وہ ہمیں بھی ہوئی، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے صدر نے کہا کہ جس مقصد کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا آج بھی وہ خواب تشنہ تعبیر ہے، جہاں قومیں آگے بڑھتی ہیں وہاں ہم پسپائی اختیار کر رہے ہیں، اوپر کی طرف جانے کے بجائے ہم نیچے کی جانب لڑھک رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے پارلیمانی سیاست کے ذریعے آئین بنایا، آج ان کامیابیوں کو ناکامیوں میں تبدیل کرنے کی پلاننگ ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی نسل ملک کی معیشت کا انجام دیکھ رہی ہے، بھوک و پیاس کے علاوہ آج عام آدمی کو کچھ نہیں مل رہا، تبدیلی سرکار نے ایسی تبدیلی برپا کی کہ 6 فیصد کی ترقی خواب بن گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سالانہ پیداوار کا تخمینہ صفر سے نیچے چلا گیا ہے، یہ کیوں نہیں بتاتے کہ زر مبادلہ بڑھنے کا پیسہ قرض کا ہے، ہمیں ان کے ایجنڈے کو ناکام بنانا ہے۔

Recent Posts

عدالتی فیصلے پر مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

پشاور(قدرت روزنامہ) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط کے ذریعے عدالتی…

3 mins ago

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

26 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

28 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

31 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بلوم برگ

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…

46 mins ago

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

1 hour ago