خیبر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن خیبر پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے .

پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ پر دہشت گرد فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے .

شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اور لائن آفیسر شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پشاور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں