لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے پر پی ڈی ایم حکومت کا شکریہ ادا کر دیاہے .
ٹویٹر پر جاری پیغام میں عمران خا ن کا کہناتھا کہ ”اپنے نام کے ECL میں شامل کئے جانے پر میں (پی ڈی ایم) حکومت کا شکرگزار ہوں کہ میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میری جائیدادیں یا کاروبار ملک سے باہر ہیں نہ ہی میرا کوئی بنک اکاو¿نٹ .
اگر کبھی کسی روز مجھے چھٹی کا موقع ملا تو میں شمالی پہاڑوں کا ر±خ کروں گا جو کرّہ ارض پر میرا پسندیدہ مقام ہے . “
. .اپنے نام کے ECL میں شامل کئے جانے پر میں (پی ڈی ایم) حکومت کا شکرگزار ہوں کہ میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میری جائیدادیں یا کاروبار ملک سے باہر ہیں نہ ہی میرا کوئی بنک اکاؤنٹ .
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2023
اگر کبھی کسی روز مجھے چھٹی کا موقع ملا تو میں شمالی پہاڑوں کا رُخ کروں گا جو کرّہ ارض پر…