زرین خان کا سوات آنے کی خواہش کا اظہار

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ فلم "ویر" میں شہزادی "یاشودھرا" کا کردار نبھانے والی معروف اداکارہ زرین خان نے ماضی میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا . "

تفصیلات کے مطابق زرین خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ " انکی بہت خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے شمالی علاقے کی وادی سوات میں جائیں، جہاں سے انکے نانا کا تعلق ہے .

"اداکارہ نے بتایا کہ" ان کے نانا سوات سے ہیں اور وہ 15 اگست 1947 آزادی سے پہلے ہی بھارت آ گئے تھے, انکے نانا انہیں سوات علاقے کے بارے میں بتاتے رہتے تھے، انہوں نے ان کی پرانی تصاویر دیکھیں تو معلوم ہوا کہ وہ بہت خوبصورت جگہ ہے . "

زرین خان کا کہنا ہے کہ" ان کی دعا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے تعلقات ٹھیک ہو جائیں اور وہ اپنے نانا کے علاقے سوات کا دورہ کر سکیں . "انہوں نے اپنی نانی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ "جب انکی نانی زندہ تھیں تو گھر میں کافی پشتو بولی جاتی تھی، انکی امی، خالائیں اور نانا نانی آپس میں پشتو میں ہی بات کرتے تھے، لیکن انہوں نے پشتو نہیں سیکھی . "زرین خان نے انٹرویو کے دوران پشتو کا ایک مشہور جملہ بولتے ہوئے کہا کہ "وہ پاکستان میں اپنے پشتون مداحوں سے کہیں گی "پخیر راغلے" .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zareen Khan 🦄🌈✨👼🏻 (@zareenkhan)

زرین خان نے بتایا کہ" انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق بالکل نہیں تھا لیکن شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا,وہ اس کے لیے ہمیشہ سلمان خان کی شکر گزار رہیں گی."

واضح رہے کہ ابتدا ء میں زرین خان کو کترینہ کیف کا ہم شکل کہا جاتا ہے، بالی ووڈ میں اپنے دس سالہ فلمی کیریئر میں اگرچہ اداکارہ نے چند ہی فلمیں کی ہیں، لیکن ان فلموں کے ذریعے وہ اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہی ہیں اور متعدد ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں، ان کی مقبول ترین فلموں میں"ہیٹ اسٹوری تھری"، "ریڈی"،" ہاؤس فل2" اور" جٹ جیمز بانڈ" شامل ہیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zareen Khan 🦄🌈✨👼🏻 (@zareenkhan)

. .

متعلقہ خبریں