ویرات کوہلی نے انوشکا سے پہلی ملاقات کا مزاحیہ اور دلچسپ قصہ سنادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ اور معروف اداکارہ انوشکا شرما سے اپنی پہلی ملاقات کا مزاحیہ اور دلچسپ قصہ سنا دیا .

تفصیلات کے مطابق بھارت کا یہ ہر دلعزیز جوڑا ہمیشہ اپنی محبت کی داستان کسی پرعیاں نہیں ہونے دیتا اور ڈھکے چھپے لفظوں میں ہی اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے، لیکن حال ہی میں ویرات کوہلی کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہو ئی جس میں ویرات نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما سے پہلی ملاقات کا مزاحیہ قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ" وہ انوشکا سے پہلی مرتبہ 2013 میں ایک اشتہار کی شوٹ پر ملے اور انوشکا سے پہلی ہی بات ایسی کردی کہ جس کی وجہ سے وہ بعد میں کافی شرمندہ ہوئے .

"ویرات کا کہنا تھا کہ" اشتہار کے سیٹ پر جب انوشکا چلتی ہوئی آئیں تو ویرات انکو دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہوگئے تھے، انوشکا نے ہیلز پہنی ہوئی تھیں اور انکا قد کرکٹر سے کافی اونچا معلوم ہورہا تھا، جس پر ویرات نے انوشکا کو کہا کہ "کیا اس سے زیادہ اونچی ہیلز پہننے کو نہیں ملی تھیں؟""

ویرات کے مطابق انوشکا کو انکی یہ بات کافی عجیب لگی اور وہ بولیں "ایکس کیوز می",ویرات نے بھی اپنے سوال کو کافی احمقانہ محسوس کیا اورکہا کہ "میں تو مذاق کر رہا تھا . "ویرات نے بتایا کہ اس فضول بات پر انہیں بے حد شرمندگی ہورہی تھی اور وہ خود اپنے آپکو ایک بے وقوف انسان لگ رہے تھے، اس واقعے کے بعد ہمارا شوٹ مکمل ہوا اور اس دوران انہیں یہ اندازہ ہوا کہ انوشکا کافی اچھی لڑکی ہے اور وہ سب کی طرح ایک سادہ طبیعت کی ہی مالک ہیں اور اسکے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی جس نے محبت کا روپ اختیار کرلیا . "

تحریک انصاف میں انصاف کا کوئی نام نہیں ؛ سابق صوبائی مشیرملک قاسم خان بھی کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے
یاد رہے کہ اداکارہ انوشکااور ویرات کوہلی نے سال 2017 میں اٹلی میں شادی کی ، جس کی تصاویر اور ویڈیوز کسی فلمی محبت بھری داستان کی مانند لگتی ہیں . اس جوڑے کے ہاں 11 جنوری 2021 میں ننھی پری کی آمد ہوئی جس کو دونوں فنکاروں نے میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں