بلاول بھٹو نے ن لیگ قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اپوزیشن کریں یاحکومت کےسہولت کار ہونےکا اعلان کردیں، ن لیگ مفاہمت یا مخالفت نہیں بلکہ منافقت کررہی ہے . انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت کی بات کرتے ہیں، جب اس کے استعمال کاوقت آیا تو یہ لوگ بھاگ گئے، اگر اس بیانیے کو استعمال کرنا ہے تو وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف آزما کر دیں، عثمان بزدار کے ہٹنے سے وفاقی حکومت کمزور ہوجائے گی . پی پی چیئرمین نے مسلم لیگ ن پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے پنجاب میں صوبائی حکومت کی مضبوط کررہی ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پنجاب کے عوام معاف نہیں کریں گے . . .
صادق آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کو منافق قرار دیتے ہوئے ایک راستے کے انتخاب کا مشورہ دے دیا . صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن پر شدید تنقید کی اور ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو بھی آڑے ہاتھوں لیا .
متعلقہ خبریں