صادق آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کو منافق قرار دیتے ہوئے ایک راستے کے انتخاب کا مشورہ دے دیا۔صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن پر شدید تنقید کی اور ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔بلاول بھٹو نے ن لیگ قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اپوزیشن کریں یاحکومت کےسہولت کار ہونےکا اعلان کردیں، ن لیگ مفاہمت یا مخالفت نہیں بلکہ منافقت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت کی بات کرتے ہیں، جب اس کے استعمال کاوقت آیا تو یہ لوگ بھاگ گئے، اگر
اس بیانیے کو استعمال کرنا ہے تو وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف آزما کر دیں، عثمان بزدار کے ہٹنے سے وفاقی حکومت کمزور ہوجائے گی۔پی پی چیئرمین نے مسلم لیگ ن پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے پنجاب میں صوبائی حکومت کی مضبوط کررہی ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پنجاب کے عوام معاف نہیں کریں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…