بلوچستان اسمبلی اجلاس، لیویز کو مراعات کی قرارداد پر عمل نہ ہونے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ طلب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی لیویز کے اہلکاروں کی مراعات کو برقرار رکھنے کی قرارداد پرعدم عملدرآمدپرایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا گیا۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا ۔اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کے رکن میر زابد علی ریکی عدم موجودگی پر انکے سوالات کونمٹا دیا گیا جبکہ وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی پر پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ زیرے نے کہا کہ جس بھی وزیر کے سوالات ہوں اس دن متعلقہ وزیر غیر حاضر ہوتے ہیں اس فورم پر وزراءجوابدہ ہیں یہ اچھی مثال نہیں ہے ۔رکن صوبائی اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی نے کہا کہ وزراءاگر خود موجودنہ ہوں تو وہ کسی دوسرے وزیر سے انکی جگہ جواب دینے کا کہہ سکتے ہیں مگر ایسا نہیں کیا جا تا ۔جس پر ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے میر عارف جان محمد حسنی کو مخاطب کرتے ہوئے کہ آپ بھی حکوت میں ہیں اور یہ عمل جانتے ہیں وزیر پی ایچ ای کی جانب سے آپ جواب دے دیں جس پر میر عارف جان محمد حسنی نے کہا کہ ایوان میں مجھ سمیت صرف 4ارکان اپوزیشن میں ہیں باقی سب حکومت کا حصہ ہیں شیڈو وزیراعلیٰ بھی ایوان میں موجود ہیں وہ جواب دے سکتے ہیں۔ بعدازاں سوالات کو وزراءکی عدم موجودگی پر موخر کردیا گیا ۔اجلاس میں پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ زیرے نے توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ کی توجہ وفاقی لیویز فورس کے سروس سٹرکچر کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ 29ستمبر 2022کی اسمبلی نشست میں باقاعدہ طور پر قرار داد نمبر 148منظورکی گئی تھی لیکن محکمہ داخلہ نے تاحال اس بابت کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں جس کووجہ سے وفاقی لیویزفورس کے اہلکاروں میں سخت اضطراب پایا جاتاہے لہذا محکمہ داخلہ کی جانب سے اس بابت اقدامات نہ اٹھانے کی کیا وجوہات ہیں تفصیل فراہم کی جائے ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی نے کہا کہ وفاقی لیویز فورس کے اہلکاروں کے ریٹائر یا فوت ہونے کے بعد انکے بچوں کو نوکری ملتی تھی لیکن اس پر عملدآمد فی الحال رکا ہوا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا سروس سٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی لیویز کے اہلکار نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے انکے بچوں کو مکمل سروس ملنی چاہےے ۔ جس پر ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے کہا کہ وزیر داخلہ ایوان میں موجود نہیں ہیں لیکن اس حوالے سے محکمہ داخلہ سے جواب طلب کیا جائے گا ڈپٹی اسپیکر نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان کو اسمبلی طلب کرتے ہوئے توجہ دلاﺅ نوٹس کو نمٹا دیا ۔اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے منتظر استاتذہ جب بھوک ہڑتال پر تھے تو ہم نے انکی ہڑتال ختم کروائی تھی بعدازاں اپ گریڈیشن کمیٹی نے پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی اور کابینہ سے بھی اس فیصلے کو منظور کرلیا گیا ہے مگر اب معاملہ سیکرٹری خزانہ کے پاس تعطل کا شکار ہے کابینہ کے فیصلے کے تحت استاتذہ کی اپ گریڈیشن کی جائے ۔ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے رولنگ دی کہ کابینہ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے استاتذہ کی اپ گریڈیشن کی جائے۔

Recent Posts

اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں۔…

1 min ago

برج خلیفہ پرپاک بھارت ٹاکرے کا رنگ،ویمنزٹیمیں کل دبئی میں مدمقابل ہوں گی

دبئی(قدرت روزنامہ )پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر…

7 mins ago

محسن نقوی کا پولی کلینک اسپتال اور ڈی چوک کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال…

7 mins ago

احتجاجی مظاہرین کے تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار حمید شاہ دم توڑ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر احتجاجی مظاہرین کے پتھراؤ اور…

18 mins ago

ملتان: انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، پہلے ٹیسٹ سے بین اسٹوک آؤٹ

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلیںڈ نے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔…

28 mins ago

اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل سروس کب بحال ہوگی؟ وفاقی وزیر داخلہ نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور…

34 mins ago