آئندہ بجٹ میں گاڑی مالیت پر ایڈوانس ٹیکس لگنے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن پر بھی ایڈوانس ٹیکس لگنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے . وفاقی حکومت کی طرف سے ریسورس اینڈ ریونیو موبلائزیشن کمیشن کی سفارش پر بجٹ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح بڑھانے اور گاڑیوں پر انجن کے بجائے گاڑی کی مالیت پر ایڈوانس ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے .

گاڑیوں کی قیمت کی بنیاد پر نان فائلرز کیلئے ایڈوانس ٹیکس کی شرح 10 سے 35 فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے . اس کے علاوہ ٹینکرز کنٹریکٹرز اور ٹرانسپورٹرز پر بھی بتدریج ڈھائی فیصد اور 3 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے .

. .

متعلقہ خبریں