قطر کی ترقی میں پاکستان کا اہم کردار ہے، قطری وزیر خارجہ

(قدرت روزنامہ)قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن نے کہا ہے کہ قطر کی ترقی میں پاکستان کا اہم کردار ہے . تفصیلات کے مطابق قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، اقتصادی, دفاعی اور دیگر شعبوں میں ہمارے بہترین تعلقات ہیں .

شیخ محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ افغانستان میں امن عمل کیلئے قطر اور پاکستان نے سہولت کار کا کردار ادا کیا، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان نے لیڈنگ کردار ادا کیا، ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں مکمل امن ہو . قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان عوام کی فلاح و بہبود کسی بھی سیاسی پیش رفت کے ساتھ اہم ہے، کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی پر طالبان کے تعاون پر شکر گزار ہیں، ان سے مثبت رویے کی توقع ہے . انہوں نے کہا کہ آج پہلی کمرشل فلائٹ کابل ائیرپورٹ پر لینڈ کر سکی، ہم مستحکم اور خوشحال افغانستان دیکھنا چاہتے ہیں، ہمسایہ ممالک کو اس حوالے سے اہم کردار ہوگا . قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ میں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپنے مختلف ممالک کے ساتھ رابطوں پر آگاہ کیا، افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں . . .

متعلقہ خبریں