(قدرت روزنامہ)قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن نے کہا ہے کہ قطر کی ترقی میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، اقتصادی, دفاعی اور دیگر شعبوں میں ہمارے بہترین تعلقات ہیں۔
شیخ محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ افغانستان میں امن عمل کیلئے قطر اور پاکستان نے سہولت کار کا کردار ادا کیا، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان نے لیڈنگ کردار ادا کیا، ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں مکمل امن ہو۔
قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان عوام کی فلاح و بہبود کسی بھی سیاسی پیش رفت کے ساتھ اہم ہے، کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی پر طالبان کے تعاون پر شکر گزار ہیں، ان سے مثبت رویے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پہلی کمرشل فلائٹ کابل ائیرپورٹ پر لینڈ کر سکی، ہم مستحکم اور خوشحال افغانستان دیکھنا چاہتے ہیں، ہمسایہ ممالک کو اس حوالے سے اہم کردار ہوگا۔
قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ میں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپنے مختلف ممالک کے ساتھ رابطوں پر آگاہ کیا، افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…