کوئٹہ (قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو سیف سٹی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر نگران کیمرے کی تنصیب کے باوجود جرائم میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے ان کی مکمل فعالیت اور استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،ہمیں اپنے پولیس کے سپاہیوں پر فخر ہے اور ہم پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمعہ کے روز یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے موقع پر کیا، گورنر بلوچستان کو صوبہ میں امن وامان کی تازہ ترین صورتحال اور ڈیجیٹل کنٹرول روم سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور دیگر پولیس آفیسرز بھی موجود تھے۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کا قیام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے حوالے سے محکمہ پولیس کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں قبل ازیں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے پولیس لائن کوئٹہ میں یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…
وکلا کے دلائل مکمل، آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر…
لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…