پولیس دوران چیکنگ عوام کی عزت نفس کو مقدم رکھے، ملزمان سے بہتر رویہ روا رکھا جائے، میر قدوس بزنجو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے امن و امان کے قیام اور عوام کے جان مال کے تحفظ کے لئے بلوچستان پولیس کی کا رکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سائلین کی شکایات کے فوری حل اور قانون کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے عوام کی شکایات کے ازالے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پولیس آفس میں قائم ڈیٹا کمیونیکشن اینڈ کمانڈ سینٹر کے معائنے کے موقع پر کیا، جہاں انہیں آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے پولیس کی کارکردگی اور سینٹر میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیاءلانگو بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ نے ڈیٹا کمیونیکیشن اینڈ کمانڈ سینٹر کے قیام کو امن وامان کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لئے ہمیں بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا، خاص طور سے تخریب کاری کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے اپنی فورسز کی استعداد کار میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت پولیس کی کارکردگی میں مزید اضافہ کے لئے تمام وسائل فراہم کریگی۔ وزیراعلیٰ نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ پولیس پر عوام کے اعتماد کو بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جائیں تھانہ کلچر میں بنیادی تبدیلیاں لاتے ہوئے اسے عوام دوست بنایا جائے اور دوران چیکنگ عوام کی عزت نفس کو ہر صورت بحال رکھا جائے جبکہ دوران تفتیش ملزمان سے بہتر رویہ روا رکھا جائے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس فورس کے مورال اور عزم وحوصلہ کو بلند کرنے پر آئی جی پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم فخر سے یہ بات کرسکتے ہیں گزشتہ چند عرصہ میں بلوچستان پولیس ایک اسٹرائکنگ فورس کے طور پر ابھری ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آئی گی۔

Recent Posts

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

8 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

7 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago