منگچر، بجلی اور گیس بحران کیخلاف خواتین کا احتجاج، مرکزی شاہراہ پر دھرنا

منگچر (قدرت روزنامہ) منگچر میں بجلی اور گیس بحران کیخلاف خواتین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو کلی حاجی حیات خان کے قریب رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا، دونوں جانب سیکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے بحران کے باعث امور خانہ داری متاثر ہوکر رہ گئی ہے زمینداری سمیت دیگر کاروبار زندگی بھی شدید متاثر ہیں۔ خواتین اور بچے گیس بجلی کی فراہمی کے لیے درج نعرے والے کتبے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ بعدازاں ایس ڈی او کیسکو امیرحمزہ لانگو، رسالدار لیویز علی اصغر نیچاری، ایس ایچ او سیف اللہ لہڑی ودیگر مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کیے، یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوگئے اور سڑک ہرقسم کی ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اعلامیہ جاری، معیشت میں حکومتی مداخلت کم کرنے پر زور

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…

17 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…

19 mins ago

وہ چیز جسے بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…

22 mins ago

بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا کے فواد خان کے ساتھ اپنی فلم کے حوالے سے اہم انکشافات

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…

26 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم پھر ٹل گئی

وکلا کے دلائل مکمل، آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر…

30 mins ago

شہزاد رائے نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…

33 mins ago