جیونی کے ساحل پر مردہ بلیو وہیل کی باقیات اور ڈھانچے کو عام لوگوں کیلئے محفوظ رکھا جائے گا، جی ڈی اے

گوادر(قدرت روزنامہ)جی ڈی اے بلوچستان کی ساحلی بستی بندری کے مقام پر پائے جانے والے مردہ بلیو وہیل کی باقیات اور ڈھانچے کو محفوظ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جی ڈی اے اور ماہر آبی حیات عبدالرحیم بلوچ کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔ میرین علوم کے ماہر عبدالرحیم بلوچ نے بتایا کہ نیلی وہیل ایک سمندری ممالیہ جانور ہے جو مکران کے ساحلوں میں اکثر دیکھا گیا ہے بلیو وہیل کی زیادہ سے زیادہ تصدیق شدہ لمبائی 29.9 میٹر (98 فٹ) اور وزن 199 ٹن تک ہے۔ یہ اپنی منفرد جسامت کے بدولت اب تک کا سب سے بڑا جانور ہے اور اسکی نسل کو مختلف قسم خطرات کا سامنا ہے۔ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے 2018 تک نیلی وہیل کو خطرے سے دوچار کے طور پر درج کیا ہے۔ اسے جہازوں کے حملے، آلودگی، سمندری شور اور موسمیاتی تبدیلی جیسے متعدد انسانی ساختہ خطرات کا سامنا ہے۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے اس جانور کو نمائش کے لیے محفوظ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ اسے درپیش خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے عام لوگوں میں مزید آگاہی پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے کہا وہ خود جلد موقع پر پہنچ کر وہیل کی باقیات کو محفوظ کرنے کیلئے سائنسی بنیادوں پر جائزہ لیں گے۔ اس سے قبل جیونی کے مقام پر ایک وہیل کی ڈھانچے کو محفوظ رکھا گیا ہے۔

Recent Posts

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ…

5 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

5 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

10 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

11 mins ago

ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…

18 mins ago

خضدار جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولیات سے محروم

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار سردیوں کی سیزن شروع ہوگئی لیکن بدقسمت شہرتاحال گیس جیسی سہولت سے محروم…

26 mins ago