شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑی تو میں بھی چھوڑ دوں گا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اگر مسلم لیگ کو چھوڑ دیا تو میں بھی چھوڑ دوں گا۔

کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس کے وفد سے ملاقات کے موقع پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ شاہد خاقان عباسی کے فیصلے سے منسلک ہے، شاہد خاقان عباسی جس جماعت میں ہوں گے میں بھی اسی کا حصہ بنوں گا، شاہد خاقان عباسی ایک سمجھدار انسان ہیں، غلط فیصلے نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فوری طور پر آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنا ہوگا، پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ ڈیفالٹ کا ہے، آئی ایم ایف پروگرام نہ ہونے پر اکتوبر، نومبر تک ڈیفالٹ کے خدشات ہیں، روپے کی قدر کو ڈی ویلیو ہونے دیں اس کو نہ روکیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بروقت فیصلے نہ ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت گرداب میں پھنس گئی ہے، حکومتی کارکردگی پر بات کرنے پر پہلے مسلم لیگ سے روکا گیا ہے، نگران سیٹ اپ کے حوالے سے میرے بارے میں پھیلائی جانے والی باتیں میں بھی سن رہا ہوں، نگران سیٹ اپ کیلئے کوئی آفر نہیں دی گئی ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

4 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

5 hours ago