کیسکو نے نیشنل گیمز کے دوران ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کی بجلی کاٹ دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم کی بجلی بل کی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کردی .

واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں ان دنوں نیشنل گیمز جاری ہیں تاہم کھیلوں کو تعطل سے بچانے کے لیے اسٹیڈیم میں جنریٹر استعمال کیا جا رہا ہے .

کیسکو ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے مئی جون کے بلز کی ریکوری کے لیے 3 ہفتے قبل نوٹس جاری کیے گئے تھے تاہم عدم ادائیگی کی بنیاد پر اب اسٹیڈیم کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر انتظام ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلوں کے مختلف شعبے کیسکو کے نادہندہ ہیں .

چلڈرن گراؤنڈ ٹیوب ویل کنکشن کے ذمے 10 اسکوائش کورٹ کے 7 لاکھ اور فٹبال گراؤنڈ 1 لاکھ 20 ہزارروپے نادہندہ ہے . سیف اللہ مگسی ہال 8 لاکھ 10ہزارروپے، ٹیبل ٹینس ہال ایک لاکھ 80 ہزارروپے نادہندہ ہے جب کہ ہاکی گراؤنڈ کے 2 کنکشنز کے ذمے بالترتیب 3 لاکھ 61 ہزار روپے اور 2لاکھ 53ہزارروپے کے بقایاجات واجب الادا ہیں .

. .

متعلقہ خبریں