آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، اسحاق ڈار کی امریکا کو یقین دہانی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان حکومت پوری لگن کے ساتھ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام پر عملدرآمد کرے گی۔

جمعے کو ملاقات کے لیے آنے والے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے انہیں آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے مہمان کو امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر گہرے تاریخی اور پائیدار دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بتایا۔

وزیر خزانہ نے چیلنجنگ معاشی ماحول سے نمٹنے اور معیشت کو استحکام اور ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ترجیحات سے بھی آ گاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو اپنی قومی اور بین الاقوامی مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے محصولات اور اخراجات سے متعلق حکومت کے دانشمندی سے بنائے گئے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ان مختلف اقتصادی شعبوں کے بارے میں بھی امریکی سفیر کو آ گاہ کیا جن میں دونوں ممالک اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ بلوم نے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے معاشی استحکام اور عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے تعاون کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کی امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

4 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

5 hours ago