لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے .
پولیس اور ایلیٹ فورس کے تازہ دم دستے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر کے باہر پہنچ گئے .
پولیس نے پرویز الٰہی کے گھر کے آس پاس ناکہ بندی سخت کر دی اور کسی کے بھی گھر کے اندر اور باہر جانے پر بھی پابندی عائد کر دی .
میڈیا کو دور دھکیل دیا گیا
پولیس نے کورییج کے لیے آنے والے میڈیا نمائندوں اور میڈیا کی گاڑیوں کو زبردستی نہر کنارے دھکیل دیا .
اہلکاروں نے میڈیا کو تنبیہ کی ہے کہ کوئی بھی میڈیا پرسن سرچ آپریشن کے دوران آس پاس نظر نہ آئے .
. .