عدلیہ کا ایک گروہ اپنی آڈیو لیکس کا خود ہی منصف بن گیا: خواجہ آصف کا بینچ پراعتراض

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ کے بینچ پراعتراض اٹھادیا۔

جناح ہا ؤس کے دورے پر میڈيا سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ عدلیہ کا ایک گروہ ہے جو اپنی آڈیوز کے فیصلے کرنے خود ہی بیٹھ گیا، اپنی آڈیو لیکس کے خود ہی منصف بن گئے، عدلیہ نے آڈیو لیکس کمیشن کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اس کا ری ایکشن نہیں آیا گرفتاری کا کیوں آیا؟ 9 مئی کو جو کچھ کیا گيا اس کی باقاعدہ تیاری کی گئی، یہ ریاست کےخلاف بغاوت تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ قائداعظم کے گھر میں کور کمانڈر کا رہنا اس گھر کی ویلیو ایڈیشن ہے، ایک شخص اقتدار کھوکر ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، ابھی تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہيں ہوا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت مکمل کرلی اور مختصر حکم سنانے کا کہا ہے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago