ویتنام میں کووڈ پھیلانے پر ایک شخص کو 5 سال قید کی سزا

لندن(قدرت روزنامہ) ویتنام میں ایک فرد کو قرنطینہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے اور کورونا وائرس کو پھیلانے پر 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے . برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لی وان ٹری نامی ویتنامی شہری کو عدالت نے جان لیوا وبائی بیماری پھیلانے کے جرم میں مجرم قرار دیا 28 سالہ لی وان نے جولائی میں قرنطینہ کی خلاف ورزی کرکے ہو چی من سٹی سے اپنے آبائی صوبے کا ماﺅ تک موٹر سائیکل کا سفر کیا. یہ بھی انکشاف ہوا کہ اس شخص نے سفری تاریخ کے حوالے سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں جھوٹے اندراج کیے اور آئسولیشن قوانین پر عمل بھی نہیں کیا اس وقت مقامی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی صوبے سے کا ماﺅ آنے والوں کے لیے 21 دن تک خود کو آئسولیشن میں رکھنے کی پابندی عائد کی گئی تھی. اس شخص میں بعد ازاں کووڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا اور یہ دریافت ہوا کہ اس نے یہ وائرس خاندان کے افراد اور ایک فلاحی مرکز کے عملے میں منتقل کیا مجموعی طور پر 8 افراد اس شخص کے باعث کووڈ کے شکار ہوئے اور ان میں سے ایک ہلاک ہوگیا. عدالت نے ایک دن کے ٹرائل کے بعد اسے 5 سال قید اور 880 ڈالرز جرمانے کی سزائیں سنائیں کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد ویتنام میں سخت پابندیوں کی مدد سے کووڈ کی روک تھام کامیابی حاص کی تھی مگر جون 2021 سے وہاں ڈیلٹا قسم کے پھیلاﺅسے کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا. . .

متعلقہ خبریں