ویتنام میں کووڈ پھیلانے پر ایک شخص کو 5 سال قید کی سزا

لندن(قدرت روزنامہ) ویتنام میں ایک فرد کو قرنطینہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے اور کورونا وائرس کو پھیلانے پر 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے . برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لی وان ٹری نامی ویتنامی شہری کو عدالت نے جان لیوا وبائی بیماری پھیلانے کے جرم میں مجرم قرار دیا 28 سالہ لی وان نے جولائی میں قرنطینہ کی خلاف ورزی کرکے ہو چی من سٹی سے اپنے آبائی صوبے کا ماﺅ تک موٹر سائیکل کا سفر کیا.

یہ بھی انکشاف ہوا کہ اس شخص نے سفری تاریخ کے حوالے سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں جھوٹے اندراج کیے اور آئسولیشن قوانین پر عمل بھی نہیں کیا اس وقت مقامی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی صوبے سے کا ماﺅ آنے والوں کے لیے 21 دن تک خود کو آئسولیشن میں رکھنے کی پابندی عائد کی گئی تھی. اس شخص میں بعد ازاں کووڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا اور یہ دریافت ہوا کہ اس نے یہ وائرس خاندان کے افراد اور ایک فلاحی مرکز کے عملے میں منتقل کیا مجموعی طور پر 8 افراد اس شخص کے باعث کووڈ کے شکار ہوئے اور ان میں سے ایک ہلاک ہوگیا.
عدالت نے ایک دن کے ٹرائل کے بعد اسے 5 سال قید اور 880 ڈالرز جرمانے کی سزائیں سنائیں کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد ویتنام میں سخت پابندیوں کی مدد سے کووڈ کی روک تھام کامیابی حاص کی تھی مگر جون 2021 سے وہاں ڈیلٹا قسم کے پھیلاﺅسے کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا.

Recent Posts

رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے…

3 mins ago

جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے…

8 mins ago

دو قومی صوبے میں صحت کے لئے وسائل اور فنڈز مہیا نہیں کیے جا رہے ،خوشحال کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ طب…

11 mins ago

آٹے کا تھیلا 100روپے مزید مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا، ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے…

14 mins ago

پشتون بلوچ صوبے میں برابری ہر شعبہ زندگی میں ناگزیر ہے، پشتونخواہ میپ

ژوب+شیرانی(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے میں برابر…

17 mins ago

ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو مسترد کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی…

23 mins ago