علی زیدی کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا .

پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ سیاست چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں تھا .

کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے . پی ٹی آئی سندھ کی صدارت ، کور کمیٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں . پاکستان کے لیے کام کروں گا . پاکستان کے لیے زرمبادلہ لاؤں گا پہلے بھی یہ کام کرتا رہا ہوں اب بھی یہی کروں گا .

علی زیدی نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی تھی آج بھی کرتا ہوں . جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضرروی ہے . پاک افواج ہمارا فخر ہیں ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں . پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا . ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ہے . پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد .

. .

متعلقہ خبریں